3 فروری 2013 - 20:30

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقہ میں التاجی جیل کے قریب خودکش بم دھماکے میں ۲۲ افراد ہلاک اور ۴۰ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہلبیت نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع التاجی جیل کے قریب خودکش بم دھماکے میں ۲۲ افراد ہلاک اور ۴0 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بغداد سے پچیس کلومیٹر دور واقع قصبے تاجی میں ایک خودکش بمبار نے القاعدہ مخالف بیداری کونسل کے ارکان کو نشانہ بنایا ہے۔وہ ایک دفتر کے باہر اپنی تنخواہیں لینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے کہ اس دوران بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بیداری کونسل کے 4 ارکان شامل ہیں۔ خود کش حملے میں ۴۰ افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔